by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شادی کا جھانسہ دے کر جواں سال لڑکی کو 8ماہ تک جنسی زیادتی بنانے کا انکشاف

لاہور( پی این پی)شادی کا جھانسہ دے کر جواں سالہ لڑکی کو جنسی ذیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے ،

پولیس نے درخواست ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ کوٹ لکھپت پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم شہروز کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق ملزم لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر 8 ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ لڑکی نے شادی کیلئے اصرار کیا تو ملزم نے تشدد کیا۔

ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق ملزم شہروز کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔

PNP

Comments are closed.