by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کے پی و بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 74 خوارج ہلاک

— فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں کارروائیاں کر کے 74 خوارج ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مختلف جھڑپوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 31 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 3 نومبر سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز جاری ہیں جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازیں شدید فائرنگ کے تبادلے میں میر علی میں فتنہ الخوارج کے 35 اور اورکزئی میں کارروائی کے دوران مزید 8 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران خوارج کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا گیا، علاقوں کی کلیئرنس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔



PNP

Comments are closed.