by Rao Imran Suleman
Rao Nama

3سال میں ہر سال سرپلس 2 اعشاریہ 9 ٹریلین سے زائد رہا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 3 سال میں ہر سال سرپلس 2 اعشاریہ 9 ٹریلین سے زائد رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2027ء کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل تیسرے سال مالیاتی سرپلس ریکارڈ ہوا ہے، اس سہ ماہی میں مالیاتی سرپلس1 اعشاریہ 274 ٹریلین روپے جبکہ جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ 9 فیصد رہا۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال 2027ء کی پہلی سہ ماہی میں بنیادی سر پلس 2 اعشاریہ 974 ٹریلین روپے یعنی جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ1 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پہلی سہ ماہی میں بنیادی سرپلس بجٹ ہدف سے 239 ارب روپے رہا، جو 8 اعشاریہ7 فیصد زیادہ رہا۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال2025ء کی پہلی سہ ماہی میں 1 اعشاریہ 896 ٹریلین روپے کا سرپلس تھا جبکہ مالی سال 2026ء میں 2 اعشاریہ 119 ٹریلین اور 2027 میں 1 اعشاریہ 274 ٹریلین روپے کا مالیاتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق 3 سال میں ہر سال سرپلس 2 اعشاریہ 9 ٹریلین روپے سے زائد رہا، مالی سال 2026ء میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 6 فیصد اور 22 سال کی کم ترین سطح پر تھا۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال2026ء میں بنیادی سرپلس جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 9 فیصد یعنی2001ء کے بعد بلند ترین سطح پر رہا، مسلسل 3 مالی سال بنیادی سرپلس ریکارڈ کیا گیا، اس سال میں سود کے اخراجات میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔



PNP

Comments are closed.