بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کے انتقال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز پاکستان میں سینئر سیاست دان، اسٹریٹجسٹ ،ماہر اقتصادیات اور چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست تھے۔انہوں نے اپنی زندگی کے دوران طویل عرصے تک خود کو پاکستان کی خوشحالی اور طاقت کے لئے وقف کیا، جوش و جذبے سے چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنی پوری کوشش کی، اور چین پاکستان دوستانہ تعاون، خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز اور تعمیر میں نمایاں کردار ادا کیا.وانگ ون بین نے کہا کہ ہم سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی