اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2716 منظور دی جس میں افغان طالبان پر پابندیوں کی کمیٹی کی مانیٹرنگ ٹیم کے مینڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ ووٹنگ کے بعد اپنی وضاحتی تقریر میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے نشاندہی کی کہ سلامتی کونسل کو افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے عملی روابط میں مدد کرنی چاہیے ور افغان عوام کے ذریعہ معاش اور ترقی پر منفی اثرات سے بچنے کے لئے پابندیوں کو بروقت ایڈجسٹ کرنا چاہئے۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اعلیٰ درجے کی نگرانی برقرار رکھنی چاہئے ، یکجہتی اور تعاون پر قائم رہنا چاہئے ، دوہرے معیار کو ترک کرنا چاہئے ، ہر قسم کی دہشت گرد قوتوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں افغانستان کی مدد کرنی چاہئے ، اور افغانستان کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بننے سے روکنا چاہئے۔ چین کا ماننا ہے کہ سلامتی کونسل کو پابندیوں کو بروقت ایڈجسٹ کرنا چاہیے تاکہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے ساتھ عملی روابط میں سہولت ملے اور افغان عوام کے ذریعہ معاش اور ترقی پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی