اوکاڑہ:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دہشت گرد جماعت کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔
اوکاڑہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مجھے کہا کہ اوکاڑہ سے مہم شروع کرو، 8 فروری کو اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سو موٹو نوٹس لیا ہے، وہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر استعفیٰ دے کر بھاگا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے احاطے سے ظالم کے جوتی چھوڑ کر بھاگنے کے مناظر دیکھے، جو نواز شریف کی طح سچا ہوتا ہے وہ ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے وہ اتنا ہی بڑا بزدل ہوتا ہے، دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے یہ لوگ فرعون بنے ہوئے تھے، آج ان کی اپنی باریاں آئیں تو یہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چور چور کہنے والے نے گھڑیاں چوری کیں، لوگوں کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا، ان کی اپنی باری آئی تو بزدلی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے اس کے ذمے دار وہ خود ہیں، شور مچا رہے ہیں کہ انتخابی نشان واپس لے لیا، تمہارا انتخابی نشان وہ گھڑی ہونی چاہیے جو چوری کی ہے، الیکشن کمیشن کو کہہ دیتے ہیں تمہیں ڈنڈے یا پیٹرول بم کا نشان دے دے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کر کے بچ سکتے ہو تو ایسا نہیں ہو گا، اب فیصلے عوام کی عدالت کرے گی یا لاء کرے گا، مدر ان لاء کے فیصلے کی سہولت نہیں، نہ ان کی سہولت کاری رہی نہ وہ سہولت کار رہے، اللّٰہ نے ان سہولت کاروں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کہتا تھا کہ نواز شریف کو امپائر ساتھ ملا کر کھیلنے کی عادت ہے، نواز شریف کے امپائر یہ عوام ہیں، آپ کے سہولت کار پکڑے گئے، نواز شریف کو ایک مضبوط حکومت دینی ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔