چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے گیبریل اٹل کو فرانس کے وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں اور خودمختاری کی روایات رکھنے والے بڑے ممالک ہیں۔ حالیہ برسوں میں، دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت، چین اور فرانس کے تعلقات نے مسلسل پیش رفت کی ہے، جس سے افراتفری کی شکار دنیا میں قابل قدر استحکام پیدا ہوا ہے۔ وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں، اور ایک مستحکم، باہمی فائدہ مند، قائدانہ اور ترقی پسند چین-فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر میں نئی خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہوں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔