سوئٹزر لینڈ کے دورے پر گئے ہوئے چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سوئس کنفیڈریشن کی صدر ویولا ایمہرڈسے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ 2016 ء میں صدر شی جن پھنگ اور سوئس رہنماؤں نے مشترکہ طور پر چین سؤٹزر لینڈ انوویشن اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان کیا جس نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سیاسی باہمی اعتماد کی مضبوط بنیاد بنانے، چین اور سؤٹزرلینڈ کے درمیان “مساوات، جدت طرازی اور جیت جیت” کے تعاون کے جذبے کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
دونوں ممالک نے چین سوئٹزرلینڈ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی اپ گریڈیشن پر مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک نے جلد از جلد اپ گریڈڈ مذاکرات کا باضابطہ آغاز کرنے اور رواں سال چین اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ کی سطح کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ایک نیا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا ۔ چین ، سوئٹزرلینڈ کے لیے یکطرفہ ویزا فری سہولت فراہم کرے گا اور سوئٹزر لینڈ چینی شہریوں اور اداروں کو اپنے ملک میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے لیے ویزے میں مزید سہولت بھی فراہم کرے گا۔
مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔
Trending
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔