اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی کی گئی۔ کارروائی میں دوبچےجاں بحق جبکہ 3 بچیاں زخمی ہوگئیں۔ دفترخارجہ کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی۔
ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ تہران میں پاکستان نے احتجاج درج کرادیا۔ ایرانی ناظم الامور کو بھی دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔ واقعے کی مذمت پر زور دیا گیا۔ دفترخارجہ نے کہا دونوں ممالک کے درمیان متعدد چینلز کے باوجود حملہ تشویشناک ہے۔ یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کےمطابق نہیں۔ ایسے حملوں سے دوطرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچ سکتاہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔ دہشت گردی کےخلاف مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات ایرانی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
Trending
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
- نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل
- سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار
- ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب نہ چھوڑنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔