جنیوا(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی ایسوسی ایشن آف چائنا نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے یونیورسل پیریڈک ریویو میں ،ورکنگ گروپ کے 45 ویں اجلاس کے دوران ایک سائیڈ ایونٹ کی میزبانی کی، جس کا موضوع “انسانی حقوق کی عالمی حکمرانی اور چین کا تجربہ” تھا۔
شرکا ئے اجلاس نے کہا کہ انسانی حقوق کا فروغ اور تحفظ تمام ممالک کا مشترکہ مقصد ہے۔ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی کے راستے پر چلیں تاکہ اپنے عوام کو ترقی کے زیادہ سے زیادہ اور مساوی فوائد پہنچا سکیں۔
شرکا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو انسانی حقوق پر بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔
عالمی انسانی حقوق کی گورننس کو اقوام متحدہ کے چارٹر میں قائم بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے ،مساوی خود مختاری اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت ، بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کی پاسداری اور دوہرے معیار کی مخالفت کرنی چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور مغرب نے جان بوجھ کر جغرافیائی سیاست کے تحت اور چین کو دبانے کے مقصد سے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے من گھڑت مسائل بنائے ہیں اور اس بنیاد پر چین پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں، یہ انسانی حقوق کے مسئلے کو سیاسی رنگ دینے اور اسے ایک ہتھیار بنانے کی بڑی مثال ہے۔ تمام ممالک کو انسانی حقوق کی ترقی کے تنوع کا احترام کرنا چاہیے اور اسے سمجھنا چاہیے ۔
شرکا کا کہنا تھا کہ جائزے میں حصہ لینے والے ممالک کو زیادہ تعمیری رائے دینی چاہیے اور سیاسی ہیرا پھیری کم کرنی چاہیے ، زیادہ مخلصانہ بات چیت کرنی چاہیے اور جائزے میں حصہ لینے والے ممالک پر انگلی کم سے کم اٹھانی چاہیے۔
Trending
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔