ابوظہبی(نیوزڈیسک)محمد وسیم کی شاندار اننگز کی بدولت ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 20 کے 12ویں میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنانے کے باوجود 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے کپتان نے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو محظوظ کیا جس میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے 19 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
ستائیس سالہ وسیم نے اوپننگ بلے باز کوشل پریرا کے ساتھ ملکر بڑے ہدف کے تعاقب میں تیزی پیدا کی اور پریرا نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں 22 پر تیز ترین 50 بنائیمڈل میں ان کی کوشش نے 9.5 اوورز میں 110 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی جسے آخرکار ڈیوڈ ولی نے توڑ دیا ۔وسیم نے اگلے اوورز میں عمدہ بانڈری لگا کر اپنی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اگرچہ انہوں نے 17 ویں اوور میں پورن (19 گیندوں پر 33) کو علی خان کے ہاتھوں کھودیا تاہم وسیم نے ٹم ڈیوڈ (10) کے ساتھ ملکر اپنی ٹیم کو پانچ میچز میں اس سیزن میں چوتھی فتح دلانے میں مدد کی۔ایم آئی ایمریٹس کے محمد وسیم کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد آئی ایم ایمریٹس پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔