کاشغر(نیوزڈیسک)چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے پہلی مرتبہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کا سٹیج سنکیانگ کے شہر کاشغر میں بھی سجا اور اس نے کاشغر میں مقبولیت کا ایک نیا رنگ جمایا ہے۔ کاشغر اب نہ صرف “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کا ایک اہم علاقہ ہے، بلکہ سنکیانگ کے بیرونی دنیا کے لیے کھلنے کا ایک اہم گیٹ وے بھی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق کاشغر کے قدیم شہر میں مکانات کی چھتوں پر بنائے گئے بڑے اور چھوٹے دس سے زیادہ اسٹیج یہاں آباد مقامی قومیتوں کے طرز زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ لوگوں کے گھروں کی دہلیزوں اور چھتوں پر بنائے گئے یہ سٹیج “ورچوئل اور رئیل” کے امتزاج سےناظرین کے لیے ایک خوبصورت اور تہہ در تہہ منظر تخلیق کرتے ہیں جو ناظرین کے سامنے ایک وضع دار اور جدید کاشغر پیش کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ کاشغر میں اب بھی ایک” ڈریگن” چھپا ہوا ہے جسے قدیم شہر کاشغر میں “جیولونگ (نائن ڈریگن) اسپرنگ” کہا جاتا تھا۔ “جیولونگ اسپرنگ” کی تاریخ 2000 سال سے بھی پرانی ہے۔ یہ قدیم کاشغر کے شمال مشرقی کونے میں واقع ہے، یہاں نو چشمے اکٹھے ہوتے تھے اس لیے اسے “جیولونگ اسپرنگ” کا نام دیا گیا۔ اسے کاشغر میں زندگی کا سرچشمہ کہا جاتا ہے اور یہاں کا منظر انتہائی خوبصورت ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔