اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج پورا ملک انتخابی نتائج پر سوالات اٹھا رہا ہے، اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای او ایم) ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے، میرا احتساب سے اعتماد اٹھ اور امید ختم ہو چکی ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ میری آخری آخری تقاریر میں سے ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کی کوشش کی، ہماری حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشن کا آئیڈیا لائی لیکن اس کو مسترد کیا گیا۔
صدر مملکت نے کہ اکہ ای وی ایم کے ذریعے پرچی کے ساتھ کمپیوٹر پر ووٹ شمار کرنے کا بھی آپشن تھا، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم میرے دل کے بہت قریب تھے، ہر پاکستانی کو مسائل کا حل معلوم ہے لیکن لیڈر شپ کی کمی ہے، یہ سائنس کا زمانہ ہے اور نوجوان آئیڈیا ز کے کارخانے ہے۔
صدرعارف علوی ن کہا کہ پرانی باتیں چھوڑیں آگے کی طرف بڑھیں، جب قومیں بھٹکتی ہیں تو لیڈرشپ کو سامنے آ کر قوم کی رہنمائی کرنی چاہیے، آج پاکستان پر ایلیٹ کا قبضہ ہے، آج غریبوں کے ڈھائی کروڑ بچے سکولز سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سو فیصد بچے سکولز میں ہیں، اگر ایلیٹ کا قبضہ سیاست پر ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک کو متحد کرنے ضرورت ہے، اتحاد کے بغیر کچھ ممکمن نہیں ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر اتحاد نہیں ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، بہترین نظام کیلئے لیڈرشپ میں مشاورت، تجارت اور ملکی ترقی کا جذبہ ہونا چاہیے۔
Trending
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔