دبئی(نیوزڈیسک)لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 8 سے 19 مارچ 2024 تک سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے اسٹار اسپورٹس کو اپنے آئندہ ٹورنامنٹ کے لئے اپنا آفیشل براڈکاسٹ پارٹنر چنا گیا ہے۔
لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں دنیا کے کچھ بہترین کرکٹرز 90 گیندوں کے فارمیٹ پر اپنا کھیل پیش کریں گے جو کھیل کا تیزرفتار فارمیٹ ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو 22 میچز کھیلیں گی جس سے شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ ان میں کرس گیل، یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، ایرون فنچ، سریش رائنا، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو اور ٹی ایم دلشان جیسے لیجنڈز شامل ہیں۔اسٹار اسپورٹس کے وسیع عالمی نیٹ ورک اور جدید براڈکاسٹنگ ٹیکنالوجی سے دنیا کے کونے کونے میں شائقین کو ان میچوں کو دیکھنے اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔