پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
ڈیلرز کو فراہم کی جانے والی نئی قیمتوں کی فہرست کے مطابق گاڑیوں کی قیمت میں 80 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک اضافہ کیا جارہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔
سب سے زیادہ اضافہ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد یہ گاڑی اب 45 لاکھ 46 ہزار روپے میں ملے گی۔
ترجمان کے مطابق ایک طرف افراطِ زر کی شرح بہت بلند ہے اور دوسری طرف اوور ہیڈ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسے میں قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہوچکا تھا۔
کمپنی حکام کے مطابق درآمد کیے جانے والے خام مال کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، ایسیسریز بھی مہنگی پڑ رہی ہیں۔ شپمنٹ کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ افراطِ زر کی بلند شرح اور اوور ہیڈ اخراجات بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ سے زائد مالیت کی کاروں پر جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد سے بڑھاکر 25 فیصد کیے جانے کے منفی اثرات سے نپٹنے کے لیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے 14 سی سی تک کی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس میں 23 مارچ سے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس بار 40 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں کلٹس اور سوئفٹ کے بعض ماڈل بھی آتے ہیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔