روسی میڈیا نے ایک آڈیو ریکارڈنگ جاری کی جس میں جرمن فوجی افسران یوکرین کو کروز میزائل فراہم کرنے اور کریمیا کے پل پر حملہ کرنے کے امکان پر بحث کر رہے تھے۔ ریکارڈنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد روس نے جرمنی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے متعدد بیانات دیے اور جرمنی سے وضاحت طلب کی ہے ۔
روسی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بار پھر جرمنی پر زور دیا کہ وہ ریکارڈنگ کے واقعے کی وضاحت کرے۔
ادھر جرمن وزیر دفاع پسٹوریئس نے 5 تاریخ کو کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق “ٹورس” میزائل سسٹم کے بارے میں بنڈسویر کے سینئر افسران کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ریکارڈنگ ایک “ذاتی غلطی” تھی۔ اس سے قبل، امریکی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ یہ میٹنگ امریکی کمپنی سسکو کے تجارتی نان انکرپٹڈ آن لائن میٹنگ پلیٹ فارم پر کی گئی تھی۔ یہ سافٹ ویئر جرمن فوج اور دیگر حساس سرکاری محکموں کے ذریعے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔