بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ اور ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کی تقریب ہانگ کانگ میں منعقد ہوئی۔ہانگ کانگ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنے خطاب میں اس تقریب کو سی ایم جی اور ہانگ کانگ کے درمیان تعاون کے ایک نئے مرحلے کی علامت قرار دیا۔ عملی اقدامات کا یہ سلسلہ نہ صرف قومی حکمت عملی کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے، بلکہ ہانگ کانگ معاشرے کی توقعات کا جواب دیتا ہے اور شہریوں کی بہتر زندگی کی امنگوں کے عین مطابق ہے.سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ نے کہا کہ آج سی ایم جی اور ہانگ کانگ تعاون کو گہرا کرنے کا نیا باب شروع ہوا ہے۔ شارٹ ویڈیو ” اے نیو چیپٹر آف بوہنیا ان بلوم” لانچ کی جا رہی ہے، ما وانگ دوئی ہان شاہی خاندان کی ثقافتی ڈیجیٹل نمائش اور دی گریٹ پانڈا کلچر سیریز کی تھیم پر تبادلہ سرگرمیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ، پندرہویں نیشنل گیمز اور پیرا نیشنل گیمز کے مرکزی نشریاتی ادارے کے طور پر، سی ایم جی ان کھیلوں کی بھرپور کوریج کرے گا.اسی دن، سی ایم جی اور ہانگ کانگ ٹوارزم بورڈ نے تعاون کی یادداشت کا تبادلہ کیا۔علاوہ ازیں ، سی ایم جی کی تیار کردہ نو فلموں یا ٹی وی پروگرامز کی بھی ہانگ کانگ میں نشریات کا آغاز ہوا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان