بیجنگ(نیوزڈیسک) نیو ڈویلپمنٹ بینک کے چیف اکنامک ایڈوائزر الیاس جبور نے حالیہ دنوں سال دو ہزار چوبیس میں چین کی معیشت کے بارے میں ایک مضمون لکھا۔
مضمون میں انہوں نے کہا ہےکہ ہم نے چینی معیشت کی حالیہ صورتِ حال کے بارے میں جو کچھ مغربی ذرائع ابلاغ اور تعلیمی جرائد میں پڑھا ہے وہ چینی معیشت کی حقیقت نہیں ہے۔ شمالی ممالک میں رہنے والوں کی نظر میں چین ایک بڑے بحران کا سامنا کرتا دکھائی دے رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے ماڈل کی خستگی سامنے آنے لگی ہے۔ ان کے لیے، یہ ایک "سبق” ہے کہ چین کو کھپت کے کردار میں اضافہ کرتے ہوئے برآمدات اور سرمایہ کاری پر مبنی فرسودہ ماڈل کو تبدیل کرنا چاہیے.درحقیقت 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی 5.2 فیصد رہی جب کہ امریکہ کی شرح نمو 2.5 فیصد رہی۔ لیبر کی پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے ، 2023 میں چین کی ترقی کی شرح 4.8فی صد ہے ، جبکہ امریکہ میں منفی اعشاریہ 7فی صد ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ چین دنیا کی بڑی معیشتوں کے ساتھ آگے بڑھنے کے راستے پر نمایاں پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے۔
مغرب نے ہمیشہ ترقی اور روزگار کے اہداف کے حصول میں چین کی طاقت کو نظر انداز کیا ہے۔ چین کے پاس ایک بڑی پبلک پروڈکشن اور مالیاتی مرکز ہے جو ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سےسرکاری ملکیت والے 96 بڑے انٹرپرائز گروپس اور 144 سرکاری مالیاتی اداروں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ چین نے بگ ڈیٹا ، مصنوعی ذہانت اور 5 جی جیسی جدید تکنیکی اختراعات کے وسیع استعمال کی بنیاد پر معاشی منصوبہ بندی کا نیا اور قابل ذکر ماڈل قائم کیا ہے .
الیاس جبور نے کہا کہ یہ وہ حقائق ہیں جن کی بنیاد پر انہیں یقین ہے کہ چین کی معیشت ترقی کی رفتار کو برقرار رکھ سکتی ہے جو اس کے اپنے ملک اور دنیا کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں ، ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ "نئی معیاری پیداواری صلاحیت” پر مبنی چین کی ترقی کی رفتار مستحکم ہوتی رہے گی۔
Trending
- ایران سے پاکستان اربوں ایرانی ریال اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام
- بحری ناکہ بندی غیرقانونی، اشتعال انگیز غلطی ہے،ایرانی سفیر
- سوئیڈش ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- کاروباری شخصیات کیلیے الگ پاسپورٹ سے متعلق بڑی خوشخبری
- امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ
- پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو خوشخبری سنادی
- بھارتی کم عمر کرکٹر ویبھو سوریا ونشی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
- پہلے خریدیں بعد میں پے کریں ، مشہور کمپنی علی بابا کا پاکستان کیلئے اہم اعلان ، لائسنس جاری ہو گیا
- مریم نواز کا کاشتکاروں کو 6 ارب کا باردانہ مفت دینے کا اعلان
- پاکستان میں ہمیشہ معیاری فاسٹ بولرز پیدا ہوئے: کورٹنی والش
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔