چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ پاک چین سدا بہار تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چین صدر زرداری کے مثبت بیان کو سراہتا ہے ۔ جمعہ کے روز تر جمان نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ صدر زرداری کے منتخب ہونے کے بعد صدر شی نے انہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا جس میں نشاندہی کی گئی کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے، اچھے دوست، شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی ایک تاریخی انتخاب اور دونوں ممالک کے عوام کا قیمتی سرمایہ ہے۔ صدر زرداری کا جواب ایک بار پھر اعلی سطح کے پاک -چین تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ چین، دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون اور سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے اور نئے دور میں چین -پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع