بیجنگ(نیوزڈیسک)23 مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستانی صدرآصف علی زرداری کو یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے مختلف خطرات اور چیلنجز پر قابو پایا ہے، قومی تعمیر میں نئی پیش رفت کی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا، زمانے اور تاریخ کی تبدیلیوں کے تناظر میں، چین اور پاکستان نے مل کر ایک دوسرے کی مدد کی ہے، اور “آہنی” دوستی کو فروغ دیا ہے۔
صدر شی نے کہا کہ وہ چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر زرداری کے ساتھ سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور چین اور پاکستان کے مابین چاروں موسموں کی تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے دور میں مزید قر بت کے حامل چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا۔
اسی دن چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بالترتیب پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے نام یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post