مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایجنسی کو شمالی غزہ کی پٹی میں امدادی سامان پہنچانے پر پابندی لگا دی ہے۔ ایجنسی کے کمشنر جنرل فلیپو لازارینی نے سوشل میڈیا پر لکھا: “یہ عمل انسانوں کے پیدا کیے گئے قحط میں جان بچانے والی امداد کی ترسیل کو روکنے کی دانستہ کوشش ہے”۔ UNRWA کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ایجنسی کا امدادی قافلہ 29 جنوری سے شمالی غزہ کی پٹی میں خوراک پہنچانے سے قاصر ہے۔
اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے 24 مارچ کو کہا کہ یہ عمل مقامی باشندوں کو “مزید قحط کی طرف” دھکیل دے گا اور اسرائیل کو یہ فیصلہ واپس لینا چاہیے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے کہا کہ ” یہ حقیقت میں بھوک سے متاثر ہ افراد کی شندگیاں ختم کرنا ہے۔”
گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعے کا نیا دور شروع ہونے کے بعد شمالی غزہ کے رہائشی جنوب کی طرف جانے پر مجبور ہو گئے تھے۔اس علاقے میں اب بھی تقریباً 300,000 افراد موجود ہیں اور انہیں ایک سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔