بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر ایک تبصر ے میں کہا کہ کچھ عرصے سے امریکہ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے محاذ آرائی کے طرز عمل کو ہوا دی ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں اپنے جنگی جہاز بھیجے ہیں۔ اس سلسلے میں چین کا موقف واضح ہے کہ امریکہ کو اس معاملے میں مداخلت کا کوئی حق نہیں اور امریکہ اور فلپائن کے درمیان فوجی تعاون کو چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کو کمزور کرنے کے لئے استعمال نہیں ہو نا چاہیے۔جمعرات کے روز ترجمان نے مزید کہا کہ فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں بین الاقوامی قوانین اور فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی روح کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بار بار سمندر میں اشتعال انگیزی کی ہے اور عالمی سطح پر گمراہ کن اور غلط معلو مات پھیلائی ہیں۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے میں چین فلپائن کو بگاڑ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دےگا اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل رکھےگا تا کہ اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کیا جا سکے ۔
Trending
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا