مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
مصری سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، فریقین کے درمیان بنیادی اور متنازع نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مذاکرات میں معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کے بعد قطر اور حماس کے وفود واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ امریکا اور اسرائیل کے وفود کچھ گھنٹوں بعد روانہ ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدے کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے اور دو روز بعد مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس سمیت مذاکرات میں شامل فریقین کی جانب سے مصری ٹی وی کی مذاکرات میں پیشرفت سے متعلق خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔