بیجنگ : چھیو شی کے آٹھویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون منگل کے روز شائع کیا جا ئے گا ۔ مضمون کا عنوان ہے “ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کو مضبوط بنایا جائے اور چین کی عمدہ روایتی ثقافت کو فروغ دیا جائے”۔ یہ شی جن پھنگ کے اگست 2013 سے ستمبر 2023 تک اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ثقافتی آثار اور ورثہ چینی قوم کے جینز اور خون میں شامل ہے ۔ یہ چین کی شان دار تہذیب کے ناقابل تجدید اور بے بدل وسائل ہیں۔ ثقافتی آثار کے تحفظ اور استعمال اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کے معیار کو جامع طور پر بہتر بنانا ضروری ہے۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ثقافتی آثار کی تحقیق ، تشریح ، نمائش اور پھیلاؤ کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ہمیں غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے حمایت اور سہارے کو مضبوط بنانا اور اقلیتی قومیتوں کی تاریخ اور ثقافت پر تحقیق کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ چینی قوم میں ہم نصیب معاشرے کے تصور کو مضبوط بنایا جائے. مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دنیا رنگین تہذیبوں پر مشتمل ہے۔ چینی تہذیب میں ہمیشہ مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی تفہیم اور احترام کی حمایت کی جاتی ہے۔ ہمیں دنیا کے مختلف علاقوں کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کی مضبوطی اور مشترکہ طور پر تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو فروغ دیتے ہوئےگلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا ہوگا تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں گہری اور دیرپا ثقافتی طاقت فراہم کی جائے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔