بیجنگ(نیوز ڈیسک)سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کےچیئرمین شی جن پھنگ نےچھونگ چھینگ میں نئے دور میں مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی کےفروغ سے متعلق ایک سمپوزیم کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اصلاحات، ترقی اور استحکام کی مجموعی صورتحال میں مغربی خطہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی کے لئے پالیسیوں اور اقدامات پر عمل درآمد کو فروغ دینا، تحفظ ماحولیات، کھلے پن اور اعلی معیار کی ترقی کا ایک نیا نمونہ تشکیل دینا، خطے کی مجموعی طاقت اور پائیدار ترقی کی صلاحیت میں اضافہ کرنا، اور چینی طرز کی جدیدیت میں مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی میں ایک نیا باب لکھنے کی کوشش کرنا ضروری ہے.
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مغربی خطہ چینی قوم کا شعور کو اجاگر کرنے اور نسلی اتحاد اور سرحدی استحکام کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اقلیتی علاقوں میں اس پورے عمل اور ترقی کے تمام پہلوؤں میں شرکت کے احساس کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جانا چاہئے۔ معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے، سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے، لوگوں کے ذریعہ معاش کی نچلی سطح کو مضبوط بنانے اور لوگوں کے فوری مسائل کو حل کرنے کی کوشش پر گہری توجہ رکھنی چاہیے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔