ماسکو(نیوزڈیسک)برکس کے نائب وزرائے خارجہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچیوں نے ماسکومیں ایک مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ۔ مشرق وسطیٰ کے معاملے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے اجلاس میں چین کی نمائندگی کی ۔
ژائی جون نے کہا کہ دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور مشرق وسطیٰ کا خطہ بھی گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کے عوام کی آزادانہ طور پر اپنی ترقی کی راہیں تلاش کرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے، علاقائی سلامتی کے مسائل کو یکجہتی اور تعاون سے حل کرنے میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کی حمایت کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی ،استحکام اتحاد اور خود انحصاری کا پروموٹر اور ترقی و خوشحالی کا شراکت دار بننے کے لیے برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
شرکا نے مشرق وسطیٰ کے امن عمل اور شام، لبنان، بحیرہ احمر اور یمن، عراق، سوڈان، لیبیا اور مغربی صحارا کے معاملات پر وسیع تر اتفاق رائے طے کیا۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام، غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کے حصول اور علاقائی مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے مشترکہ آواز اٹھانے کا اعلامیہ منظور کیا گیا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔