بیجنگ:یکم مئی ، عالمی یوم مزدور کے موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تمام محنت کش طبقے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے اور یہ “14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کے اہداف کے لیے ایک اہم سال ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محنت کش عوام اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینے کےعمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ایک طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ الثانیہ کے عظیم مقصد کے لیے مسلسل کوششیں کریں گے ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مختلف سطحوں پر کمیٹیوں اور حکومتوں کو محنت کش طبقے کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ وہ محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔