بو ڈا پیسٹ :
چین کے صدر شی جن پھنگ کے ہنگری کے سرکاری دورے کے موقع پر بوڈاپیسٹ میں چائنا میڈیا گروپ اور ہنگری میڈیا سپورٹ اینڈ ایسیٹ منیجمنٹ فاؤنڈیشن نے “چائنا ہنگری دوستی ، ایک نیا باب لکھنا جاری رکھےہوئے ہے” کے عنوان سے چین اور ہنگری کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے عوامی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد کیا ۔جمعرات کے روز تقریب میں ہنگری میں “اوپرچیونٹی چائنا” کی نشریات اور مشترکہ طور پر تیار کردہ دستاویزی فلموں سمیت متعدد منصوبوں کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور ہنگری لیزٹ کنزرویٹری آف میوزک نے تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھِی کیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری ، یورپ میں چین کا اچھا اور پرانا دوست ہے۔ حالیہ برسوں میں چین اور ہنگری کے عوام کے درمیان تبادلے بے حد بھرپور اور رنگا رنگ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام بالخصوص نوجوان نسل کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی گہری سے گہری ہوئی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ چین اور ہنگری کے عوام کی ایک دوسرے کے بارے میں سمجھ بوجھ کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے ، ہنگیریئن میڈیا کے ساتھ تعاون کو وسیع اور گہرا کیا ہے، “چین کو دیکھیں “، “چائنیز میڈیسن لائیو کلاس”،اور دیگر کالم پروگرامز ، “چائنا فلم سیزن” ہنگری کی اسکریننگ اور دیگر میڈیا سرگرمیوں کا مشترکہ آغاز کیا ہے ۔ اس کے علاوہ چین اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر دستاویزی فلموں کے مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا ، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کو مزید وسیع مواقع فراہم کیے جا سکیں ۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔