پاک فوج نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل عمر بخاری کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پشاور میں قائم الیون کور کا کمانڈر مقرر کردیا گیا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان اس عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ جنرل حسن اظہر حیات ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائڑ ہو رہے ہیں۔
نئے کور کمانڈر پشاور کی تعیناتی سے خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت اور وہاں فوجی قیادت کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
پشاور میں نئے کمانڈر میجر جنرل عمر بخاری اس سے قبل جنرل ہیڈ کوارٹرز میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (الفا) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کو کور کمانڈر منگل بنا دیا گیا ہے۔ کور کمانڈر منگلا ایمان بلان نے حال ہی میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
جنرل نعمان ذکریا کی جگہ نئے ترقی پانے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو تعینات کر دیا گیا، جنرل عنایت حسین وائس چیف آف جنرل اسٹاف (براوو) کے طور پر خدمات انجام دینے والے میجر جنرل تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر فی الحال آئی ایس پی آر میں برقرار رکھا گیا ہے۔
جنرل احمد شریف کا تعلق کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز سے ہے اور ای ایم ای کے بہت کم افسران تھری اسٹار رینک تک پہنچے ہیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔