بیجنگ:5 سے 10 مئی تک چینی صدر شی جن پھنگ نے فرانس، سربیا اور ہنگری کا سرکاری دورہ کیا۔ بہت سے ممالک کے لوگوں نے کہا کہ صدر شی کا دورہ یورپ ، چین -یورپ تعلقات اور عالمی امن و ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
سربیا انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز کے ڈائریکٹر الیگزینڈر میٹرووک نے کہا کہ چین دنیا کو درپیش بڑے عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے مکالمے اور تعاون کی وکالت کرتا ہے اور سربیا ، چین کے ساتھ ہم نصیب معاشرہ کی تشکیل میں شریک ہونے والاپہلا یورپی ملک بن گیا ہے، جو صدر شی کے دورے کے اہم نتائج میں سے ایک ہے.
ہنگری کی قومی اسمبلی کے رکن اوربان بالاز کا کہنا ہے کہ یہ دورہ نتیجہ خیز رہا اور ہمارے پاس تعاون کے نئے منصوبوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں مکمل کرنے کے نئے مواقع ہوں گے۔
ہنگری انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے سی ای او ،جو استوان نے توقع ظاہر کی کہ مزید چینی سرمایہ کار ہنگری آئیں گے اور 2010 میں ہنگری کی طرف سے نافذ کردہ “اوپن ٹو دی ایسٹ” حکمت عملی کا مقصد مشرق، خاص طور پر چین کے ساتھ زیادہ متحرک معاشی تعاون قائم کرنا ہے۔
برازیل کے بین الاقوامی تعلقات کےاسکالر نیلسن چوبن کی رائے میں یہ ایک اہم دورہ تھا اور عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے میں چین کی شرکت انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے پیش کردہ متعدد اقدامات اقتصادی ترقی کے فروغ اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
Trending
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔