امریکہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کیے جانے والے اضافی محصولات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے کچھ چینی مصنوعات پر عائد دفعہ 301 ٹیرف میں مزید اضافہ کردیا ہے ،
اس پر چین سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او واضح طور پر اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ امریکی دفعہ 301 محصولات ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے منافی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہیں۔ امریکہ کے اس اقدام سے صرف درآمدی اشیا کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے امریکی کمپنیوں اور صارفین کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اور امریکی صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام غنڈہ گردی کی ایک مثال ہے جو صدر بائیڈن کے اس عزم کی خلاف ورزی ہے کہ امریکہ “چین کی ترقی کو روکنے اور چین کے ساتھ ڈی کپلنگ کی کوشش نہیں کرتا”، اور یہ پابندیاں دوطرفہ تعاون کے ماحول کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چین پر عائد اضافی محصولات فوری طور پر اٹھائے۔ چین اپنے حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔