اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے چین اور روس کے تعلقات نے درجہ بدرجہ ٹھوس پیش رفت کی ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام تعاون کے نتائج سے مستفید ہوئے ہیں ۔ رواں سال چین-روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا سال ہے۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات نئے تاریخی مواقع پیدا کریں گے اور ترقی کے وسیع تر امکانات کو ظاہر کریں گے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ برسوں کی کوششوں اور ترقی کے بعد ، چین روس ایکسپو ، دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تمام شعبے اس ایکسپو سےبھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مواقع کا تبادلہ کریں گے، مشترکہ طور پر چین اور روس کے درمیان مفید باہمی تعاون کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے اور نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان کوآرڈینیشن کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی میں نئی جان ڈالیں گے۔
“تعاون، باہمی اعتماد اور مواقع” کے موضوع پر ہونے والی آٹھویں چین-روس ایکسپو 17 مئی کو صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن میں شروع ہوئی۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔