فجی کے دارالحکومت سووا میں ساؤتھ پیسیفک یونیورسٹی کے “ماڈل کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ” کی عمارت کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فجی کے نائب وزیر اعظم اور سیاحت اور شہری ہوا بازی کے وزیر گاؤکا نے کہا کہ یونیورسٹی آف ساؤتھ پیسفک میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ جنوبی بحرالکاہل خطے کا پہلا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ہے جس نے 10 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے فجی کے لئے چینی زبان و ثقافت کے بہت سے باصلاحیت افراد کو تربیت دی ہے۔اور ملک کے کئی نوجوانوں چینی زبان کی اہمیت سے واقف ہیں ، اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نےانہیں چینی زبان اور ثقافت کے بارے میں جاننے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔
فجی میں چین کے سفیر چو جیان نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ زبان سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم، چینی ثقافت کی نمائش کا ایک دریچہ ، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے ایک پل اور چین اور فجی کے درمیان دوستی کے مضبوط روابط کا ایک ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ بلڈنگ کا افتتاح چینی اور فجی تہذیبوں کے مابین باہمی تقلید اور نئے عہد میں ایک سنگ میل کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی بحرالکاہل میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کو باضابطہ طور پر 2012 میں قائم کیا گیا تھا اور 2016 میں اسے خطے میں پہلا “ماڈل کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ” قرار دیا گیا تھا ۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔