اسلام آباد : چینی سفارتخا نہ کے ڈپٹی چیف آف مشنز شی یوان چھیا نگ نے کہا ہے کہ چین پا کستان اقتصادی را ہداری منصوبہ (سی پیک) دونوں مما لک کے با ہمی تعلقات میں ایک نئے محرک کی علا مت بن کر ابھرا ہے،دو نوں مما لک پا ک چین تعلقات کی اساس اور بنیاد کے تحت عوامی مفا دات کو ٹھوس بنیادوں پر فروغ دے رہے ہیں۔ ڈپٹی چیف آف مشنز نے ہفتہ کے روز “پاکستان میں سنکیانگ کے نقطہ نظر” کے حوالے سے منعقدہ ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاک چین تعلقات میں مزید وسعت آ رہی ہے، سی پیک دونوں ممالک کے لئے اہم منصوبہ ہے،
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں سے متعلق چینی حکومت کو خط لکھا جس میں تعاون کو فرو غ دینے بارے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔
چین کی کمپنیاں پا کستان کے ا سپیشل اکنامک زونز میں کام کر رہی ہیں۔ چین نے پاکستان کی جانب سے جاری تجارتی تعاون کو بہت زیادہ بڑھانے کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے، یہ عمل چین پاکستان تعاون کو نئی تحریک دے گا کیونکہ چین ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔دو طرفہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے، ڈی سی ایم شی نے چین پاکستان اقتصادی تعاون فریم ورک میں فا ئیو ایز کی اہمیت پر زور دیا اور اس حوا لے سے پا کستانی حکو مت کی تعر یف کی جس کی بنیا دی وجہ اس ترقیا تی ویژن کا چین کے نقطہ نظر سے ہم آ ہنگ ہو نا ہے۔
انہوں نے سی پیک کے پہلے مر حلے کے تحت حاصل شدہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی جس میں قابل تجدید توانائی ، گوادر پورٹ کی تعمیر، ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، صحت و تعلیم کے شعبہ میں سر ما یہ کا ری اور دیگر شعبوں کی ٹرا نسفر میشن شامل ہےجس کے تحت پاکستان میں سماجی و معا شی انقلاب بھر پا ہو رہا ہے۔چین کے خطہ سنکیا نگ کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں مسلمانوں کو مکمل مذہبی آ زادی حا صل ہے،چین کے خطہ سنکیا نگ میں 24 ہزار سے زائد مساجد ہیں، مسلمان اپنے عقائد کے مطابق مذہبی آ زادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سنکیا نگ کے مسلمانوں کو حج و عمرہ پر جا نے کی سہو لت بھی حا صل ہے ۔انہوں نے کہا کے سنکیا نگ کے حوالے سے مغر بی میڈ یا کا پرو پیگینڈہ بے بنیاد ہے ، سنکیا نگ میں مقامی لو گ خوشحا ل زند گی بسر کر رہے ہیں تقر یب سے ایکس چا ئنیز ایسوسی ایشن کے صدر محمد ناصر خان، آل چائنا فیڈ ریشن آف ریٹرنڈ اوور سیز چائنیز ایسوسی ایشن کے رکن محمد عظیم خان ، گروپ کیپٹین ریٹا ئڑد ، سلطان حا لی اور دیگر نے بھی خطاب کر تے ہو ئے پاک چین تعلقات اور سنکیا نگ میں مسلمانوں کو حاصل مذ ہبی آزادی کے حوالے سے گفتگو کی۔ تقریب کے اختتام پر مقرر ین میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔