صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ خوشاب میں پنج پیر مناواں روڈ پر بریک فیل ہونے سے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے ٹرک میں خوشاب آرہا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 9 افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔