بیجنگ:22 سے 24 مئی تک صدر شی جن پھنگ نے صوبہ شان دونگ کے شہر ریزاؤ اور جی نان کا دورہ کیا ۔
چینی میڈیا کے مطابق جی نان شہر میں شان دونگ صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سننے کے بعد انہوں نے کہا کہ شان دونگ کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے گہرے انضمام ، نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے اور جدید صنعتی نظام کو بہتر بنانے میں بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبز اور کم کاربن تبدیلی کا بھر پور فروغ اور سبز ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی ترقی کا فروغ ضروری ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ وافر سمندری وسائل سے فائدہ اٹھایا جائے ، سمندری بندرگاہوں کے ایک عالمی معیار کے گروپ کی تعمیر کی جائے، اور جدید سمندری معیشت کی ترقی کے لئے بھر پور کوشش کی جائے.
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ شان دونگ کو ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنا چاہئے اور اعلی سطحی کھلے پن کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شان دونگ زراعت اور اناج کا ایک بڑا صوبہ ہے اور قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اس کی بڑی ذمہ داری ہے اس لئے جدید زراعت کی بھرپور ترقی ، دیہی خصوصیات اور زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ کے ساتھ صنعتوں کی فعال ترقی، اعلی معیار کے کھیتوں کی تیاری کا فروغ ، اور اناج کی پیداوار اور معیار میں اضافے کو فروغ دینا ضروری ہے.
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔