انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
برمنگھم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 184 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 160 پر آل آؤٹ ہوگئے۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنرز محمد رضوان صفر جبکہ صائم ایوب 2 رنز کے مہمان ٹھہرے۔
کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے تیسری وکٹ پر 53 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ بابر اعظم 67 کے مجموعے پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسکے بعد شاداب خان 3 رنز اور اعظم خان 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے ساتھ ہی آدھی پاکستان ٹیم 91 رنز پویلین لوٹ گئی۔
جارح مزاج فخر زمان بھی 100 کے مجموعے پر میدان بدر ہوئے، انہوں نے 45 رنز بنائے۔
پاکستان کو ساتواں نقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بنا کر 140 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔
عماد وسیم پاکستان کی گرنے والی آٹھویں وکٹ تھے، انہوں نے 22 رنز بنائے۔
154 کے مجموعے پر پاکستان کی نویں وکٹ گری، جب محمد عامر 5 رنز بنا کر جارڈن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 25 کے مجموعے پر گری جب عماد وسیم نے فل سالٹ کو آؤٹ کردیا۔ سالٹ نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔
دوسری وکٹ پر ول جیکس اور کپتان جوش بٹلر نے 71 رنز جوڑے، تاہم 37 رنز بنانے والے جیکس کو حارث رؤف نے کیچ آؤٹ کروایا اور اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلوائی۔
ایک جانب بٹلر کا بلا رنز اگلتا رہا جنہوں نے تیسری وکٹ پر 25 رنز بنانے والے جونی بیئرسٹو کے ساتھ 48 رنز جوڑے۔ بیئرسٹو کی اننگز کا خاتمہ شاہین آفریدی نے کیا۔
حارث رؤف نے 84 رنز بنانے والے جوش بٹلر کی اننگز کا خاتمہ کیا اور اسکے ساتھ ہی پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو بیک فٹ پر دھکیلا۔
ہیری بروک ایک، معین علی 4، کرس جورڈن 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ لیام لیونگسٹن 2 اور جوفرا آرچر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں لیں۔
ہوم ٹیم میں جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی جبکہ پاکستان ٹیم میں حارث رؤف اپنی واپسی کر رہے تھے۔
پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر پر مشتمل تھی۔
انگلش ٹیم کی قیادت جوش بٹلر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ول جیکس، جانی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لونگٹسن، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور ریس ٹوپلے شامل تھے۔
واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا، ہیڈنگلے لیڈز کا یہ میچ بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کردیا گیا تھا۔
Trending
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔