بیجنگ :رن آئی ریف کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فلپائن کے ساتھ چین کے عارضی انتظامات کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو رن آئی ریف سمیت نانشا جزائر اور اس سے ملحقہ پانیوں پر خودمختاری حاصل ہے۔ چین نے حال ہی میں رن آئی ریف کی صورتحال کو سنبھالنے اور کنٹرول کرنے کے لیے فلپائن کے ساتھ مشاورت جاری رکھی ہے اور حال ہی میں انسانی امداد کے لیے دونوں فریق عارضی انتظامات پر پہنچ گئے ہیں۔فریقین نے سمندری اختلافات کو مشترکہ طور پر سنبھالنے اور بحیرہ جنوبی چین میں صورتحال کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا۔چینی ترجمان نے کہا کہ رن آئی ریف پر موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں چین کا تین نکاتی اصولی موقف یہ ہے: پہلا، چین اب بھی فلپائن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان پانیوں پر کھڑے بحری جہاز کو وہاں سے ہٹا لے اور رن آئی ریف کو اس کی اصل حالت میں بحال کرے ۔ دوسرا، فلپائن کی جانب سےجنگی جہاز کو ہٹانے سے پہلے، چین کو پیشگی مطلع کرنےاور سائٹ پر تصدیق کے بعد چین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلپائن کو سامان پہنچانے کی اجازت دے گا۔ تیسرا، اگر فلپائن مقررہ سہولیات اور مستقل چوکیاں بنانے کی کوشش کرتا ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور قانون اور ضوابط کے مطابق اسے پوری طرح سے روک دے گا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی