تہران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ چونکہ امریکہ نے فلسطین اسرائیل کے مسئلے پر اسرائیل کی مکمل حمایت کی ہے، اس لئے فلسطین اسرائیل تنازع کو کم کرنا مشکل ہے اور خطے میں موجودہ کشیدگی کی ذمہ داری امریکہ کی ہے۔
یمن کے علاقے الحدیدہ پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے کنعانی نے کہا کہ اسرائیل علاقائی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا ذریعہ ہے اور کشیدگی پیدا کرنے والا اور پھیلانے والا ملک ہے۔
عالمی برادری نے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے خلاف فوجی کارروائیوں کا سلسلہ دیکھا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے خلاف یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں کا مقصد فلسطینی عوام کی حمایت کرنا ہے لیکن امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مکمل حمایت کی وجہ سے خطے میں کشیدگی جاری ہے اور اس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے ۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔