نئی دہلی :چین کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اور بھارت کی وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیا کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری شری گورنگ لال داس نے نئی دہلی میں سرحدی امور پر چین بھارت مشاورت اور رابطہ کاری کے میکانزم کی تیسویں میٹنگ کی صدارت کی جس میں دونوں ممالک کے خارجہ،قومی دفاع اور امیگریشن امور سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دونوں فریقوں نے دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ دوطرفہ میٹنگ میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کرنے، چین بھارت سرحد سے متعلق مخصوص مسائل پر توجہ مرکوز کرنے، ایک دوسرے کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھنے اور ایک ایسے حل تک پہنچنے کی کوشش پر اتفاق کیا جو دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔
فریقین نے سفارتی اور عسکری ذرائع سے روابط کو برقرار رکھنے، مذاکراتی طریقہ کار کی تعمیر کو مضبوط بنانے، مذاکراتی عمل کو تیز کرنے، جلد از جلد سرحدی صورتحال میں تبدیلی حاصل کرنے اور چین بھارت تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں فریقوں نے طے پانے والے معاہدوں کی سختی سے پابندی کرنے اور سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔