نائجر کی فوجی حکومت کے ترجمان عمادو عبدالرحمن نے قومی ٹیلی ویژن پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نائجر یوکرین کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔
اپنے بیان میں عبدالرحمٰن نے یوکرین کی طرف سے” دہشت گرد تنظیموں” کی حمایت کی مذمت کی اور امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یوکرین کی “جارحیت کی کارروائیوں” پر فیصلہ کرے گی۔
اس سے قبل مالی کی عبوری حکومت نے 4 اگست کو ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چد روز قبل یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان یوسوف کی جانب سے دیے گئے “تخریبی” بیا ن میں مسلح دہشت گرد گروہوں کے حملوں میں یوکرین کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے شمال مشرق میں لڑائی میں مالی افواج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ یوکرین حکام کے اقدامات نے “مالی کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، غیر ملکی مداخلت کی حد کو پار کیا، اسی باعث مالی کی عبوری حکومت نے یوکرین کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔
Trending
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔