پشاو:خیبرپختونخوا کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، جس کے بعد صوبائی وزیر برائے سی اینڈ ڈبلیو شکیل خان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شکیل خان نے اپنا 5 نکاتی استعفیٰ بذریعہ واٹس ایپ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھجوا دیا ہے۔ اپنے استعفیٰ میں انہوں نے لکھا، ’آج بروز جمعہ 16 اگست سے مجھے بطور وزیر مستعفی تصور کیا جائے۔
اپنے استعفیٰ دینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’پی ٹی آئی کو عوام نے جس مقصد کے لیے ووٹ دیا حکومت اس سے ہٹ چکی ہے، بری حکمرانی اور ہر سطح پر بے تحاشہ کرپشن عوام میں تحریک انصاف کے مجموعی تاثر کی خرابی کا باعث ہے۔
صوبائی وزیر شکیل خان نے اپنے استعفیٰ میں مزید لکھا کہ اپنی وزارت کے حوالے سے خود کو ہر فورم پر احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، تحریک انصاف کے منشور کے مطابق ہر جگہ خراب حکمرانی اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھاؤں گا اور اپنے استعفی کی وجوہات پر اسمبلی میں تفصیلی بات کروں گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی وزیر شکیل خان کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تشکیل کردہ کمیٹی کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی، اسی کمیٹی نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے شکیل خان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے تھے اور سمری گزشتہ روز گورنر کو بھجوا دی تھی۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ انہیں صوبائی وزیر شکیل خان کا تحریری استعفی تاحال موصول نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کابینہ میں کافی عرصے سے اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں، لیکن کچھ دن پہلے ہی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند وزرا اور رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے اور خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔
حالات سے باخبر پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کچھ ممبران اور رہنماؤں نے چند دن قبل عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں تمام معاملات کو کھل کر ان کے کے سامنے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہی نہیں ہے، اورعلی امین کرپشن کو روکنے کے لیے اقدامات بھی نہیں اٹھا رہے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔