دوحہ :قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کا نیا دور گزشتہ روز جاری رہا۔قطر، مصر اور امریکہ نے اسی روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز میں ہونے والے مذاکرات تعمیری رہے۔ مذاکرات اگلے ہفتے قاہرہ میں جاری رہیں گے اور امید ہے کہ اس وقت تک کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔
ثالثوں کی امید وں کے برعکس ، تنازع کے دونوں فریقوں اسرائیل اور حماس نے الگ الگ کہا کہ دونوں فریقوں میں اب بھی کچھ اہم معاملات پر اختلافات ہیں۔حماس کے ایک عہدیدار نے اسی دن میڈیا کو بتایا کہ ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی عبوری تجویز جولائی کے اوائل میں گروپ کی جانب سے طے پانے والے غزہ جنگ بندی معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتی۔
اس کے علاوہ امریکی صدر بائیڈن کے اس بیان کے جواب میں کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے، حماس کے سینئر عہدیدار سمیع ابو زہری نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ “غلط ماحول” پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کا مقصد صرف تاخیر ہے اور جنگ روکنے کا کوئی حقیقی ارادہ نہیں رکھتی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی کے زویدہ قصبے میں بے گھر افراد کے خیمہ کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔