کراچی: (پی این پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.