بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے حتمی فیصلے پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین نے بارہا نشاندہی کی ہے کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے تمام پہلوؤں میں اس کے طرز عمل “معروضیت، انصاف ، عدم امتیاز اور شفافیت” کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور یہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ “منصفانہ مسابقت” کے نام پر “غیر منصفانہ مسابقت” کا طرز عمل ہے۔ترجمان نے کہا کہ جون کے آخر سے اب تک چین اور یورپی یونین حقائق اور قواعد کی بنیاد پر اس معاملے پر تکنیکی مشاورت کے 10 سے زیادہ ادوار منعقد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تنازعات کو اخلاص کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ اسی سمت میں سنجیدگی سے کام کرے گی ، منطقی اور عملی انداز میں مناسب حل کی تلاش کو تیز کرے گی اور تجارتی تنازعات میں اضافے سے بچنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ چین چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔