چینی سائنس دانوں نے چاند کی مٹی سے پانی نکال لیا
بیجنگ: چینی سائنس دانوں نے چاند کی مٹی کا استعمال کرتے ہوئے بڑی مقدار میں پانی کشید کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کرلیا۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت چین کے 2020 کے چینگ ای فائیو مشن کے دوران حاصل کیے گئے مٹی کے نمونوں سے حاصل کی گئی ہے، جو 44 سالوں میں چاند کے نمونے واپس لانے والا پہلا مشن ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے دریافت کیا کہ چاند کی مٹی میں موجود معدنیات میں ہائیڈروجن کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جو انتہائی زیادہ درجہ حرارت کے سامنے آنے پر دیگر عناصر کے ساتھ رد عمل کرکے آبی بخارات پیدا کرسکتی ہے۔
تین سال کی وسیع تحقیق کے بعد سائنس دانوں نے چاند کی مٹی سے بڑی مقدار میں پانی نکالنے کا طریقہ تیار کیا ہے۔
سی سی ٹی وی کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں چاند کے تحقیقی اسٹیشنوں اور خلائی اسٹیشنوں کے ڈیزائن اور تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔
چاند کے وسائل سے پانی پیدا کرنے کی صلاحیت امریکا کے ساتھ چاند کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران چین کے چاند پر مستقل اڈہ قائم کرنے کے طویل مدتی منصوبے میں نمایاں مدد دے سکتی ہے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔