اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی تقریب ہوئی جس میں صدر آصف علی زرداری نے فخر پاکستان ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا۔
اس پروقار تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا، بیورو کریٹس اور ارشد ندیم کے اہلخانہ نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ رواں 8 اگست کو فخر پاکستان ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کر کے نہ صرف اولمپک کی تاریخ کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا تھا بلکہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں انفرادی سطح پر پہلا گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔
ارشد ندیم نے اس گولڈ میڈل سے قبل پاکستان نے آخری بار 1992 اولمپکس میں برانز میڈل ہاکی میں حاصل کیا تھا۔
ارشد ندیم کے اس قابل فخر کارنامے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چرچے ہیں اور مملک بھر میں ان کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جیولن ہیرو کو ہلال امتیاز دینے کی سفارش کی تھی جس کی صدر مملکت آصف زرداری نے گزشتہ دنوں منظوری دی تھی۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔