بیجنگ:سی جی ٹی این اور چین کی رن مین یونیورسٹی آف چائنا کی جانب سے افریقی جواب دہندگان کے درمیان کیے گئے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ 18 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان افریقی جواب دہندگان نے نئے عہد میں چین اور افریقہ کے درمیان مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نتائج کی بہت تعریف کی ہے اور وہ امیدوں سے بھرپور ہیں۔
سروے میں شامل 98.7 فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ چین ایک کامیاب ملک ہے۔ سروے میں شامل 97.1 فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ چین کی اقتصادی طاقت مضبوط ہے، اور سروے میں شامل 95.8 فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ چینی معیشت نے ترقی کی ہے۔ سروے میں شامل 95.8 فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ چینی معیشت نے عالمی معیشت کی بحالی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ سروے میں شامل 99فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ چین کی سائنسی اور تکنیکی طاقت حیرت انگیز ہے۔ سروے میں 89.9فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ افریقی ممالک کو چین کے ساتھ تجارتی تعلقات سے بہت فائدہ ہوا ہے اور 88.8فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ چین-افریقہ تعاون نے افریقہ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے حالات کو بہت بہتر بنایا ہے۔ سروے میں شامل 90.4فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ افریقہ میں چین کی سرمایہ کاری سے افریقہ میں ترقی کے قیمتی مواقع آئے ہیں۔ 88.2فیصد نوجوان یہ توقع رکھتے ہیں کہ چین اور افریقہ مشترکہ طور پر “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کے ترقیاتی مفادات کا تحفظ کریں گے۔
اس سروے میں افریقہ کے 10 ممالک کے 10,125 جواب دہندگان نے حصہ لیا، جن میں سے 3,710 نوجوان جواب دہندگان تھے جن کی عمر 18 سے 24 سال تھی، جو کہ 36.6 فیصد ہیں۔جواب دہندگان کا تعلق کیمرون، بوٹسوانا، مصر، ایتھوپیا، گھانا، کینیا، مراکش، نائیجیریا، جنوبی افریقہ اور تنزانیہ سے تھا۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔