بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور نائب وزیر تجارت وانگ شو ون اور امریکہ کی نائب وزیر تجارت ماریسا لاگو نے چین کے شہر تیان جن میں مشترکہ طور پر چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی ورکنگ گروپ کے دوسرے نائب وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ فریقین نے سان فرانسسکو ملاقات میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو نافذ کرنے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے لیے باعث تشویش پالیسی مسائل اور کاروباری اداروں کے مخصوص مسائل پر پیشہ ورانہ، معقول اور عملی بات چیت کی۔
وانگ شو ون نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے جامع طور پر اصلاحات کو گہرا کرے گا اور کھلے پن کو وسعت دے گا۔ بڑی آبادی کا حامل جدید چین امریکہ کے لئے خطرے کے بجائے موقع ہے۔
اس موقع پر انہوں نے چین پر امریکی سیکشن 301 ٹیرف اور جہاز سازی سمیت دیگر صنعتوں پر سیکشن 301 کی تحقیقات، قومی سلامتی کو وسیع کرنے ، چینی کمپنیوں پر پابندیاں، دو طرفہ سرمایہ کاری پر پابندیاں، اور امریکہ میں چینی کمپنیوں سے غیر منصفانہ سلوک پر اپنی تشویش ظاہر کی اور “حد سے زیادہ پیداوار” کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری پر پابندیاں لگانے کی مخالفت کی۔
فریقین نے اتفاق کیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں ایک دوسرے کی ضروری حمایت کی جائے گی، سرحد پار ڈیٹا کا بہاؤ، معائنہ اور قرنطینہ، طبی دیکھ بھال اور خواتین کی صحت، طبی آلات، صاف توانائی سمیت دیگر میدان میں تبادلہ خیال جاری رکھا جائے گا، چین۔امریکہ کاروباری اداروں کے درمیان تعاون منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا اور اس حوالے سےدفتر قائم کیا جائے گا، جی 20 اور اپیک سمیت دیگر میکانزم کے تحت تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔