بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے ایشیبا شیگیرو کو جاپان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور جاپان کے درمیان پرامن بقائے باہمی، نسلوں کے لئے دوستی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی پر مبنی راستےکا انتخاب دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ جاپان چین کے ساتھ یکساں سمت میں کام کرتے ہوئے فریقین کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں اور اتفاق رائے کی پاسداری کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھائے گا تاکہ نئے دورکے تقاضوں کے مطابق تعمیری اور مستحکم چین جاپان تعلقات تشکیل دیے جا سکیں۔ اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی ایشیبا شیگیرو کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی